نفرت انگیز تقاریر، گلگت کی عدالت نے الطاف حسین پر فردجرم عائد کر دی
گلگت (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر دی۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج راجہ شہباز خان نے پاکستان اور برطانیہ کے اخبارات میں شائع اشتہارات کے باوجود عدالت میں الطاف حسین کے حاضر نہ ہونے پر دفعہ 21-Lکے تحت باقاعدہ اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی اور آئندہ سماعت 17ستمبر مقرر کر دی۔ اس دوران عدالت نے الطاف حسین کی غیر موجودگی میں ان کو دفاع کا حق دیتے ہوئے سرکاری خرچے پر دو وکلاءبھی فراہم کر دیئے۔ برھان ولی اور محمد باقر ایڈووکیٹ، الطاف حسین کے وکیل مقرر کر دیئے گئے ہیں اور گواہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کے 9 مختلف تھانوں میں ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے خلاف تقاریر کرنے پر مقدمات درج ہیں۔
الطاف/ فرد جرم