پنجاب حکومت اور گوگل کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شراکت بڑھانے پر اتفاق
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گوگل کے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے نائب صدر راجن آنندن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور گوگل کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔ سمارٹ فونز کے ذرےعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ لےنڈ رےکارڈ مےنجمنٹ اےنڈ انفارمےشن سسٹم کے ذرےعے اراضی اور فرد ملکےت کے نظام کو کمپےوٹرائزڈ کےا گےا ہے جس سے عوام کےلئے اراضی کی دستاوےزات کا حصول آسان بنادےا گےا جدےد ٹےکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کےا گےا ہے۔ لاہور مےں پاکستان کی پبلک سےکٹر مےں پہلی انفارمےشن ٹےکنالوجی ےورنےورسٹی قائم کی گئی ہے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے گوگل سے تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ہرممکن تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں گے۔ راجن آنندن نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھائیں گے ہمیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک وژن کے تحت صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات کئے اپنے دور حکومت کے دوران بے شمار ترقیاتی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا عوام بھی ان ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہبازشریف منصوبوں کو عملی شکل دینے میں ثانی نہیں رکھتے وہ جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ متحرک اور محنتی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے شہبازشریف نے اپنا مقام خود بنایا ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریکارڈ مدت میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل کرکے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ گوگل کے وفد میں پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز جنوب مشرقی ایشیا کے تجزیہ کار ایلکس لونگ اور کنٹری منیجر جنوبی ایشیا ابھرتی ہوئی مارکیٹس تانیا ایڈرس شامل تھیں۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔راجن آنندن نے ملاقات کے دوران وزیراعلی کی صوبے میں کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کا منصوبہ گردے اور جگر کے مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قومی اہمیت کے اس بڑے منصوبے پر قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے دوران پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر فرق رفتاری سے کام کیا جائے۔ منصوبے کے امور کے حوالے سے ٹائم لائن طے کرکے 7 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی رہائشگاہ کہوٹہ گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں نیو ٹی وی چینل کی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
شہباز شریف