نندی پور منصوبہ: تاخیر کی ذمہ دار پچھلی حکومت‘ ہمارے وعدے پورے نہیں ہوئے: خواجہ آصف“ نیب کو بیان بھجوادیا
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزےر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے نندی پور توانائی منصوبے کی تکمےل مےں تاخےر کی وجہ پچھلی حکومت ہے۔ آڈٹ سے تمام معاملات سامنے آ جائےں گے دعوے نہےں کام کر کے دکھائےں گے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا نندی پور توانائی منصوبے کے حوالے سے آئندہ چند دنوں مےں اہم فےصلے کئے جائےں گے۔ منصوبے میں خلل پےدا کرنے والوں کا احتساب کےا جائے گا۔ فےول ٹرےٹمنٹ پلانٹ کے معاملے پرجواب لےا جائے گا۔ انہوں نے کہا نندی پور پاور پراجےکٹ کی مشےنری دےر تک پڑی رہی جس سے نقائص پےدا ہوئے اب ےہ پرزے تبدےل کئے جائےں گے۔ مشےنری مےں نقائص پےدا ہونے کی وجہ سے ہمارے وعدے اےفاءنہےں ہو سکے۔ اس پراجےکٹ کا فےول ٹرےٹمنٹ پلانٹ ناکامی ہے۔ ےہ 425 مےگا واٹ فےول ٹرےٹ نہےں کر سکتا اس کی استعداد کار صرف 250 مےگا واٹ تک ہی ہے۔ بعض انجےنئرز کی رائے ہے ےہی ٹرےٹمنٹ پلانٹ پورے منصوبے کو چلا سکے گا مگر بعض اس سے اختلاف رکھتے ہےں۔ ہم نے بہت سے مسائل کے باوجود پراجےکٹ بند کرنے کی بجائے اسے فنکشنل بناےا۔ اس منصوبے مےں جو رکاوٹےں ےا ٹےکنےکل مشکلات آ رہی ہےں اس کی ہم ذمہ داری قبول کرتے ہےں ہم ذمہ داری سے بھاگنے والے نہےں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کا احتساب ہو گا۔ آڈٹ رپورٹ سے اگلے بارہ پندرہ روز تک تمام معاملات سامنے آ جائےں گے۔ انہوں نے کہا چار ماہ تک اس پلانٹ کے نقائص کا پتہ نہےں چل رہا تھا پچھلے سال کے آخر مےں پتہ چلا فےول ٹرےٹمنٹ پلانٹ 425 مےگا واٹ بجلی پےدا کرنے کے لےے ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا آ¶ٹ سورس وال کنٹرےکٹ ابھی تک دےا نہےں گےا موجودہ کنٹرےکٹر ہی چل رہے ہےں ےہ کنٹرےکٹ شفاف طرےقے سے دےا جائے گا۔ منصوبے کا سارا معاملہ وزےراعظم کے نوٹس مےں آ چکا ہے وہ اگلے چند روز مےں اس کا فےصلہ کرےں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے توانائی منصوبے مقررہ مدت مےں مکمل ہوں۔ اگر دوچار مہےنے کی کوتاہی ہوئی تو عوام سے معافی مانگ لےں گے۔ اس منصوبے کی بجلی 425 مےگا واٹ نہےں بلکہ 525 عوام تک ضرور پہنچے گی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دفاع، پانی و بجلی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ آصف نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رچرڈ اولسن کے مثبت کردار کو سراہا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وقافی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے نندی پور کیس میں بطور پٹیشنر بیان نیب کو بھجوا دیا۔ بیان میں خواجہ آصف نے کہا نندی پور پروجیکٹ میں قومی خزانے کو نقصان اور بے ضابطگیوں کے بیان پر قائم ہوں۔ سپریم کورٹ میں پیش کردہ ثبوت اور شواہد کی تفصیلات بھی ارسال کر رہا ہوں۔
خواجہ آصف