• news

نیب کا سندھ میں کردار محدود کیا جائے، ایف آئی اے مداخلت نہ کرے: قائم علی شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کا سندھ میں کردار محدود کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مطالبہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے وفاقی ادارہ ہے صوبے میں مداخلت نہ کرے میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، کچھ بتایا ہی نہیں جاتا۔ دونوں اداروں کی سندھ میں کارروائی ان کے اختیارات سے تجاوز ہے۔ نیب کے کردار کو واضح کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کی پلی بارگیننگ پر بھی اعتراض کیا۔ پلی بارگیننگ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کو بتایا کہ سانحہ گوٹھ، شکار پور امام بارگاہ کے مجرم گرفتار کیے گئے۔ دونوں اداروں کی سندھ میں کارروائی ان کے اختیارات سے تجاوز ہے۔ کسی بھی کارروائی سے قبل میرے علم میں لایا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن