چنیوٹ: اشتعال انگیز تقریر کرنے پر جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا‘ فیصل آباد منتقل
چنیوٹ (نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے رہنما سابق ایم پی اے اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ممبر مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ روز چنیوٹ سے سی ٹی سی تھانہ فیصل آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے مفتی کفایت اللہ نے گزشتہ جمعہ کو جامعہ مسجد صدیق اکبر چوک اجتماع میں پاسپورٹ آفس اور نادرا آفس کو چنیوٹ سے چناب نگر منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس پر ان کو حراست میں لیکر تھانہ سی ٹی سی فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔