• news

کرپشن پیچیدہ سماجی‘ معاشی رجحان ہے جو تمام ملکوں میں پایا جاتا ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین قمرزمان چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن پیچیدہ سماجی اور معاشی رجحان ہے جو تمام ملکوں میں پایا جاتا ہے کوئی معاشرہ اس چیلنج سے بچا ہوا نہیں جو کہ معاشرے میں قابل قدر سماجی واقتصادی ترقی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں یو این او ڈی سی کے وفد اور اینٹی کرپشن قوانین سے متعلق کنٹری ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے جمہوری ادارے متاثر ہوئے معاشی ترقی سست روی کا شکار ہوچکی ہے۔ اس سے سیاسی عدم استحکام ‘ قانون کی حکمرانی میں رکاوٹ اور صحت مندانہ تجارتی ماحول کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ پاکستان آگہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے اقوام متحدہ کے کرپشن کے خلاف کنونشن کے آرٹیکلز پر عملدرآمد کرکے ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کنٹری ریویوکا بنیادی مقصد کرپشن کے خاتمے کیلئے جامع طریقہ کا وضع کرنے کیلئے قانون سازی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسائل سیکھنے کا عمل ہے جس سے ہمیں دوسرے رکن ملکوں کے تجربات اور ان کے اینٹی کرپشن قوانین سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کے قوانین کے کنٹری ریویو میں مختلف محکموں کی جانب سے مو¿ثر شرکت کرنے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیب حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنما ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیرملکی ریویو نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے مو¿ثر قانون موجود ہیں۔
چیئرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن