• news

ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا ثبوت پیش کریں: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کو دوہری پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت پر ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کو پنشن کی ادائیگی کے ثبوت پیش کرنےکا حکم دے دیا۔ بزرگ پنشنرز کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور بزرگ پنشنرز کو دوہری پنشن اور واجبات ادا کرنے سے انکاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ضلعی اکا¶نٹس افسروں کو دوہری پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر عمل جاری ہے۔ بقایا جات کی ادائیگی کے لئے کمیٹی سفارشات مرتب کر رہی ہے اور شیڈول تیار کیا جا رہا ہے جسکے لئے مزید وقت فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوہری پنشن

ای پیپر-دی نیشن