• news

امید ہے پاکستان بھارت تنازعات بات چیت سے حل کر لیں گے: عبدالباسط

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات بات چیت سے حل کر لیں گے، تنازعات کے حل سے امن و ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ نئی دہلی میں ”شان پاکستان“ کے نام سے فیشن اور لائف سٹائل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد علاقائی اقتصادی مرکز بن جائے گا، ایسی تقریبات پاکستان بھارت بہتر تعلقات کیلئے امید کی کرن ہیں۔ پاکستان پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان دنیا کی قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے یہ اقتصادی حب ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے ہو گا۔
پاکستانی ہائی کمشنر

ای پیپر-دی نیشن