ڈی جے کے دوبارہ وارنٹ‘ تفتیشی افسر کو پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس‘ڈی چوک میں ساﺅنڈ سسٹم نہیں لگایا تھا‘ بٹ کا یو ٹرن
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کی عدم پیشی پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جبکہ تفتیشی کے پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈی جے بٹ کے نئے وکیل نے بتایا وہ علیل ہیں جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وکالت نامہ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں آئندہ سماعت پر وکالت نامہ عدالت میں پیش کر دوں گا۔ فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ اگر بیمار ہیں تو ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جانا چاہئے۔ سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈی جے بٹ نے تحریری بیان میںکہا ہے ڈی چوک میں ساﺅنڈ سسٹم میں نے نہیں لگایا تھا۔ یوں انہوں نے یوں ٹرن لے لیا ہے۔
دوبارہ وارنٹ