سٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا، اردو ویب سائٹ کا جلد افتتاح ہو گا
کراچی (صباح نیوز) سپریم کورٹ کے اردو کو بطور دفتری زبان رائج کئے جانے کے فیصلے پر سٹیٹ بینک نے عملدرآمد شروع کر دیا۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ اگرچہ سٹیٹ بینک اپنی سالانہ سہ ماہی رپورٹ زری پالیسی بیان اور اعلامیے انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی جاری کرتا ہے تاہم کورٹ کے احکامات ملنے کے بعد مرکزی بینک نے دیگر مواد کا اردو میں ترجمہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک میں آویزاں اشارے، پرائز بانڈ اور رقم جمع کرانے کے فارم سب سے پہلے ترجمہ ہوں گے۔ مرکزی بینک کے قوانین و ضوابط اور دیگر معلوماتی مواد کا ترجمہ ہو گا۔
سٹیٹ بینک/ عملدرآمد