• news

بہاولنگر: مقدمہ بازی کی رنجش‘ مخالفین نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) بہاولنگرمقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان نے گھر میں گھس کر دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، دو ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کا مبشر منظور قریشی گزشتہ رات اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا رات گئے دروازے پر دستک ہوئی۔ آواز سن کر مبشر کی والدہ اللہ رکھی نے دروازہ کھولا تو ملزمان وسیم، طارق، آصف علی اور تین نامعلوم مسلح گھر میں گھس گئے اور اللہ رکھی، فرزانہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خواتین کے جسم بری طرح جھلس گئے جبکہ ملزموں نے مبشر علی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مبشر منظور اور ملزمان کافی عرصہ سے مقدمہ بازی چل رہی تھی جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا۔ اللہ رکھی، فرزانہ بی بی اور مبشر منظور کو ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میںفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اُن کو فوری طبی امداد دی گئی۔ واقعہ کی خبر سنتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم وسیم اور طارق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن