بحریہ ٹاؤن سے متعلق اپیل کی سماعت میں وکیل تبدیلی کی درخواست منظور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون سے متعلق اپیل کی سماعت میں عدالت نے وکیل تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ زاہد بخاری کو ایڈووکیٹ حامد خان کی جگہ کیس میں پیش ہونے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر وکیل پیش نہیںہوگا تو کیس کیسے چلے گا؟ عدالت نے بحریہ ٹاون کے گارڈ فیاض احمد کے قتل سے متعلق سوموٹو کیس ختم کرنے کی استدعا پر اٹارنی جنر ل سے جواب طلب کرلیا۔