ایاز صادق ‘عبدالعلیم خان سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے
لاہور ( خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) این اے 122 میں ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات نامزد جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایاز صادق خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے نہیں آئے بلکہ انہوں نے اپنا نمائندہ الیکشن کمشن آفس بھیجا۔ ایاز صادق کی اہلیہ نے بطور متبادل امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، دوسری طرف تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
کاغذات جمع کرا دئیے