• news

شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کیلئے کپتانی کی قربانی دیدی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی بلوز کی قیادت سے سرفراز احمد کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔شاہد آفریدی کوپی سی بی نے کراچی بلیوز کی قیادت کے فرائض سونپے تھے لیکن کوالیفائنگ راؤنڈ اور مین راؤنڈ کے ابتدائی دو میچ میں آفریدی کی غیرموجودگی میں سرفراز نے ٹیم کی قیادت کی۔آفریدی وطن واپس لوٹ گئے ہیں لیکن انہوں نے سرفراز کے حق میں قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن