پاکستانی پنجابی فلم ’’ماہی وے‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا
لاہور (آئی این پی) پاکستانی کی نئی پنجابی فلم ’’ماہی وے‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔ سینئر ہدایتکار طارق بٹ کی نئی پنجابی فلم ’’ماہی وے‘‘ کو پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ کی طرف سے سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں تیمور طارق، اظہر رنگیلا، امیر علی اور فریحہ شامل ہیں جبکہ فلم نومبر کے پہلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔