• news

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: فیصل آباد ، ملتان ، پشاور ، کراچی کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے گروپ بی کے میچ میں فیصل آبادریجن نے ایبٹ آبادریجن کو 2وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔لاہور ریجن نے پشاور ریجن کو ہرا دیا ۔ ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے ۔ یاسر حمید 59‘سجاد علی 56‘سہیل اختر 28اور کپتان یونس خان 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔ احسان عادل نے 33رنز کے عوض تین ‘ظہور خان نے 31رنز کے دو جبکہ سعید اجمل نے 39رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔فیصل آباد نے ہدف 19.3اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا ۔خرام شہزاد 59‘آصف علی 45‘عمران خالد 26جبکہ کپتان مصباح الحق14رنز بناکر نمایاں رہے ۔احسان عادل نے تین گیندوں پر 14رنز بنائے ۔جنید خان نے 24رنز کے 4‘ کامران غلام نے 25رنز کے عوض دو جبکہ یاسر شاہ نے 33رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔فیصل آباد کے خرم شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑ ی قرار دیا گیا ۔میچ کے آخری چار اوورز میں ایبٹ آباد کی ٹیم جیت رہی تھی مگر احمد جمال کے ایک اوور میں 24رنز بننے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا ۔ جنید خان انیسویں اوور میں ایک بار پھر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے مگر کپتان یونس خان آخری اوور احمد جمال کو دیدیا اورٹارگٹ تین گیندیں پہلے ہی پورا ہوگیا ۔پشاورر ریجن نے لاہور ریجن کے خلاف تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ لاہور ریجن نے 5وکٹوں پر 165رنز بنائے۔ کپتان اظہر علی 20‘احمد شہزاد 59‘حسین طلعت 64رنز بناکر نمایاں رہے۔ عمران خان نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔پشاور ریجن کی ٹیم ہدف سات وکٹوں پرپورا کرلیا ۔افتخار احمد نے 59‘عادل امین نے 38رنز بنائے ۔ محمد عرفان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ملتان ریجن نے بہاولپور ریجن کو 33رنز سے ہرادیا۔ملتان نے تین وکٹوں پر 169رنز بنائے ۔زین عباس 57رنز پر ناقابل شکست رہے ‘صہیہب مقصود نے 29رنز بنائے۔بہاولپور کی ٹیم چار وکٹوں پر 136رنز بناسکی ۔ریاست علی نے 63رنز بنائے ۔عامر یامین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔زین عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔کراچی ریجن بلیوز نے اسلام آباد ریجن کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔اسلام آباد ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے ۔شاہد یوسف 57‘بابر اعظم 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔رومان رئیس نے 32رنز کے عوض دو جبکہ شاہد آفریدی نے 36رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔کراچی نے ہدف 9وکٹوں پر حاصل کرلیا۔خرم منظور نے 62‘فواد عالم نے 33اور شاہد آفریدی نے 16رنز بنائے ۔عماد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ خرم منظور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن