• news

پاکستان، بھارت سی ٹی بی ٹی کی توثیق کر کے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنائیں: بان کی مون

نیو یارک(اے این این)اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت سمیت چھ دیگرممالک سے کہاہے کہ وہ سی ٹی بی ٹی کی ثوثیق کرکے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنادیں ۔بھارتی خبر رساں ادارے کی ر پورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان ،بھارت اور دیگر چھ ممالک سے کہاہے کہ وہ سی ٹی بی ٹی پردستخط اور معاہدے کی فوری توثیق کریں ۔جوہری عدم پھیلائو کے عالمی دن کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اس عالمی دن کے موقع پر میں ان تمام 8باقی ماندہ ممالک پاکستان ، چین ، بھارت ، کوریا ، مصر ، ایران ، اسرائیل اور امریکہ سے دوبارہ یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سی ٹی بی ٹی پر دستخط اور اس کی ثوثیق کریں ۔انہوں نے کہاکہ دو عشرے قبل طے پانے والے عالمی معاہدے سی ٹی بی ٹی کو ماضی کے ایک لمبے عرصے کے بعد اس کو فعال بنانے کا وقت آگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ یقین دہانی کرانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ جوہری تجربات کو ماضی کی تاریخ کا حصہ بنائیں اور آئیں مل کر ہم اس دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کیلئے یہ انتہائی اہم قدم اٹھائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن