• news

طالبان رہنما ملا منصور عسکریت پسندوں کو متحد رکھنے کیلئے کوشاں

پشاور (رائٹر) افغان طالبان کے رہنما ملا منصور ملک میں عسکریت پسندوں کو متحد کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے حمایت کے حصول کے لئے مشرق وسطیٰ میں اپنا نمائندہ بھیجا ہے۔ کابل میں یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ متحارب دھڑوں میں لڑائی ہو سکتی ہے۔ اور داعش اس صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں اعلیٰ عہدے کے لئے لڑائی سے تشدد کے واقعات بڑھیں گے اور صورتحال مزید خراب ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن