برونڈی : آرمی چیف قاتلانہ حملے میں محفوظ،4 محافظوں سمیت7 افراد ہلاک
نیروبی(اے ایف پی) برونڈی کے آرمی چیف جنرل پرائم نیو گیبو قاتلانہ حملہ میںبال بال بچ گئے تاہم ان کے 4محافظوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2حملہ آور بھی مارے گئے۔اے ایف پی کے مطابق پولیس ڈپٹی چیف جنرل گوریفرئیڈ بیزینا نے بتایا کہ گزشتہ روز علی الصبح دارالحکومت بوجم بورا میں مسلح فوجیوں کے ایک گروپ نے آرمی چیف جنرل پرائم نیو گیبوپر قاتلانہ حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں کے گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کی تاہم آرمی چیف محفوظ رہے جبکہ حملہ کے دوران ان کے 4سکیورٹی گارڈز اور 2حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ برونڈی پولیس حکام کے مطابق ان کی حفاظت کے لئے مزید کمانڈر تعینات کردیئے گئے ہیں۔