اداکارہ ماہ نور محفل تھیٹر میں پرفارم کرتے ہوئے گر گئیں ‘ 2ہفتے آرام کا مشورہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور سٹیج ڈرامہ کے دوران اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے گر گئیں ۔ ان کو شدید چوٹ لگی ۔ بعد ازاں ان کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے اداکارہ کو د و ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ دیدیا۔ ماہ نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ لگنے سے پریشان نہیں ‘فن کار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہونگی ۔مداح میری صحت کیلئے دعا کریں ۔