• news

جنگ ستمبر : بھارتی طیارے بمباری کرتے تو لوگ چھتوں پر چڑھ کر فوج کے حق میں نعرے لگاتے : اختر اقبال ڈار

شےخوپورہ (سلطان حمےد راہی /ڈاکٹر جمےل اختر/سےف الرحمن سےفی) تحرےک انصاف نظرےاتی کے چےئرمےن اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ستمبر 1965کی جنگ مےں جہاں بڑوں کا جذبہ دےدنی تھا وہاں بچوں مےں بھی انتہائی جوش و خروش تھا بچے اپنی کتابوں پر لکھ رہے تھے کہ بھارت کو کچل دو ۔جنگ کے دوران صدر پاکستان جنرل اےوب خاں کی طرف سے اےک پےسہ مےں اےک ٹےنک خرےدنے کی مہم شروع ہوئی تو ہم اپنے دےگر ساتھی بچوں کے ہمراہ چھتری چوک شےخوپورہ مےں اس مہم مےں حصہ لےا اور اپنی پاکٹ منی سے اس غلے مےں پےسے ڈالتے رہے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ دوران جنگ جب بھارتی جہاز شےخوپورہ پر بم گراتے تو لوگ گھروں مےں چھپنے کی بجائے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پاکستانی فوج کے حق مےں نعرے لگا تے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی قوم مےں 1965ءکا جذبہ موجود ہے مگر اےسا لےڈر نہےں ہے جو ےہ جذبہ ابھار سکے صرف جنرل راحےل شرےف اےسے کمانڈر ہےں جنہوں نے بھارتی فوج کو للکارا قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل وقت مےں ملک کا دفاع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزےراعظم مودی کی پاکستان اور اسلام دشمن پالےسےوں کی بدولت ہماری موجودہ نوجوان نسل مےں جذبہ حب الوطنی ابھر کر سامنے آ رہا ہے جو کام ہمارے سےاسی رہنماﺅں نے کرنا تھا وہ کام بھارتی وزےراعظم مودی کر رہے ہیں۔ اختر ڈار نے کہا کہ قوم نے 50 واں ےوم دفاع بھر پور جوش و جذبہ سے منا کر ملک دشمن عناصر کو پےغام دےا ہے کہ ہم زندہ قوم ہےں اور پائندہ قوم ہےں انہوںنے کہا کہ نوائے وقت واحد نظرےاتی اخبار ہے اور ڈاکٹر مجےد نظامی نے قوم کے اندر اےسا جذبہ پےدا کےا جو کبھی ختم نہےں ہوسکتا۔
اختر اقبال ڈار

ای پیپر-دی نیشن