نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔جس کے ذریعے قومی انسداد پولیو پروگرام کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل برائے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلی دفعہ پاکستان میں کیا گیاہے ۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارہ ضلعی سطح پر پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نفاذ اور مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہوگا۔ مجموعی طور پر 9 اینٹی پولیو مہم ترتیب دی گئی ہے ان میں سے چار این آئی ڈیز اور چار ایس این آئی ڈیز کا حصہ ہیں۔ پہلی این آئی ڈیز 14 ستمبر سے شروع ہو گی۔