ممتاز بھٹو کے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان، سندھ نیشنل فرنٹ کے اجلاس میں فیصلہ متوقع
کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے اور سندھ نیشنل فرنٹ کے انضمام والے چار نکاتی ایجنڈے کی خلاف ورزیوں پر اپنی سابقہ جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا اہم اجلاس آجطلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) سے باقاعدہ علیحدگی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔