مسلم لیگ ن دوسروں پر تنقید کی بجائے ناکامی کا اعتراف کرے : عبد العلیم خان
لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 122 سے اُمیدوار عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کرے اور عوام کو بتائے کہ گذشتہ اڑھائی برسوں میں مسائل کے حل کے لیے اس نے کیا تیر مارے ، لوڈشیڈنگ سے لے کر روزگار کی فراہمی ، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے لیے کیا اقدامات کیے خصوصی طور پر این اے 122 میں بنائے گئے میاں میر ہسپتال کو اب تک کیوں نہیں فنکشنل کیا گیا؟