• news

بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہونا تشویشناک ہے: وسیم اختر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور قائمقام سیکرٹری جنرل راؤ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی وضاحت کے باوجود لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کیا جانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ لاہور میں ٹاؤن ہال اور واہگہ ٹاؤن کے عملے کا الیکشن کمشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا درحقیقت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومت نے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن