• news

جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا مسجد الحرام حادثہ پر اظہار تعزیت

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اللہ ، نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعد عبید ، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ، مولانا زبیر حسن ، حافظ خالد حسن ، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مسجد الحرام بیت اللہ میں گذشتہ روز کرین حادثہ کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں حجاج کرام کے شہید و زخمی ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر گہرے دُکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین و ورثاء اور سعودی حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

ای پیپر-دی نیشن