کنول نسیم کی والدہ کا ختم قل آج ہو گا سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) سابق ایم پی اے کنول نسیم کی والدہ کا ختم قل آج ساڑھے چار بجے محلہ بیوپاری پیسہ اخبار میں ہو گا، دعا عصر کے بعد ہو گی۔ دریں ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، کامل علی آغا، میاں منیر، راجہ بشارت، ذوالفقار پپن، رمضان گجر، سہیل چیمہ، رانا ریاض، سجاد بلوچ، ماجدہ زیدی، خدیجہ فاروقی، سمیہ طارق، نگہت آغا، پروین گل اور دیگر نے کنول نسیم سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔