• news

جے یوآئی لاہور کا بلدیاتی کنونشن آج ہمدرد ہال میں ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہورکے زیر اہتمام آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں بلدیاتی کنونشن آج ایک بجے دوپہر ہمدرد ہال ہوگا، کنونشن کی صدارت شیخ الحدیث مولانا محب النبی کریں گے ضلعی ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے بتایا کہ کانفرنس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، حافظ عبد الرحمن و دیگر خطاب کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن