• news

کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے‘ دبئی سے ریموٹ کنٹرول جمہوریت نہیں چل سکتی: مسلم لیگ (ن) سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) دبئی میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سندھ حکومت چلائی جارہی ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کی کوئی خدمت نہیںکی، صوبائی خودمختاری نہیں انہیںکرپشن میں خودمختاری چاہیے، الیکشن کمشن کانیٹ ورک محدود ہے، اسکا انحصار صوبائی مشینری پر ہے جسے یرغمال بنا دیا گیا ہے، سندھ حکومت پہلے بلدیاتی الیکشن کی مد میں خرچ ہونے والے 900 ارب روپے کا آڈٹ کرائے، ترقیاتی کاموں کے صرف اعلان ہورہے ہیں، الیکشن کے سے پہلے ہی دھاندلی پلان تیار کرلیا گیا ہے، الیکشن کے بعد ترقی ہوگی نہ کام، پیپلزپارٹی کو آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کرپشن سے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے یا ووٹرزکے ذریعے؟ ہم بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سے پہلے متحرک تھے، گنے کے مسئلے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، اٹھارہویں ترمیم نوازشریف کی مرہون منت ہے، آج صوبائی خودمختاری کا بے دریغ اپنے من چاہے منصوبوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو، جنرل سیکریٹری سنیٹر نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہونے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے مشینری استعمال کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کوجھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل شفاف ہونے چاہئیں، سندھ کے تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے ایم این ایزاورآراوزکے ذریعے گھروں میں بیٹھ کرحلقہ بندیاں کی گئیں ہیں۔ جمہوریت کی دعویدار پارٹی آج اپنے رویئے کے ذریعے سندھ کے لوگوں پر مسلط ہونا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کو میدان میں آنا ہے تو وہ ووٹوں کے ذریعے میدان میں آئے۔ آج من پسند آر اوزکے ذریعے ہمارے امیدوارو ںکے کاغذات رد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت طاقت کے بل بوتے پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن پرمسلط ہونا چاہتی ہے جس کے انہیںسخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ نواز شریف نے آج تمام اداروں کو بااختیارکردیا ہے۔ احتساب عدالتوں میں مشرف دور سے کیس موجود تھے آج انہیں سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہم عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کررہے، پہلے اداروں کا اپنے مقاصد کے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوصوبائی خودمختاری نہیںکرپشن میں خودمختاری چاہیے، پیپلزپارٹی کوآج فیصلہ کرناہوگاکرناہوگاکہ وہ کرپشن سے نتائج حاصل کرناچاہتی ہے یاووٹرزکے ذریعے؟ سندھ میںسات سال میں کوئی انڈسٹری نہیں لگی، سندھ کو کرپٹ لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنمائوں نے کہا کہ سندھ میں کرپٹ لوگوں کا احتساب جاری رہنا چاہیے، دبئی سے ریموٹ کنٹرول جمہوریت نہیں چل سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن