گوادر سے 3 افراد کی نعشیں برآمد‘ سر اور جسم میں گولیاں ماری گئیں
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ آن لائن) گوادر کے علاقے پسنی میں کلی مقلہ کے نواحی علاقے گرانی سے تین نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تینوں مقتولین کو جسم اور سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت جمیل، ماجد اور قیصر کی نام سے ہوئی ہے جبکہ تینوں افراد کی نعشوں کو گوادر کے مقام میشیال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے مطابق تینوں افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ مقتولین حلئے سے مزدور پیشہ لگتے ہیں۔ ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں ایف ڈبلیو کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تقحیقات شروع کر دی۔