• news

حملہ کرنیوالے ملزمان کو نہیں دیکھ سکا ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا پولیس کو پہلا باضابطہ بیان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے تفتیشی افسر کو پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رشید گوڈیل نے بیان میں کہاکہ ڈیفنس سے بہادر آباد کی طرف جا رہا تھا۔ حملے کے وقت گاڑی میں اہلیہ اور ڈرائیور موجود تھا۔ حملہ کرنے والے ملزمان کو نہیں دیکھ سکا۔ گولیاں لگنے سے بے ہوش ہو گیا تھا، والدہ کے گھر جا رہا تھا، اہلیہ نے گاڑی میں چھپ کر جان بچائی۔

ای پیپر-دی نیشن