• news

خیبر پی کے کے سرکاری ملازمین کا نوکریاں مستقل کرانے کیلئے عمران خان کی رہائش کے باہر دھرنا آج معاملہ سینٹ میں اٹھائینگے: زاہد خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین نے بنی گالہ میں دھرنا دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھرنے کے شرکا نے عمران خان کی رہائش کے باہر خیمے لگا دئیے۔ مظاہرین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نوکری کی منتقلی کا وعدہ پورا کرے۔ صوبائی حکومت جب تک مطالبات پورے نہیں کرتی واپس نہیں جائیں گے۔ دریں اثناء ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے باہر لوگ دھرنا دئیے بیٹھے ہیں آج سینٹ میں ان لوگوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ عمران خان نئے خیبر پی کے کی بات کرتے اور اپنے صوبے کی اچھائیاں گنواتے ہیں۔ عمران اپنے لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکے پورے ملک کے مسائل کیا حل کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن