ٹیکس چور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ‘29 ستمبر کو ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات کو کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 900 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کا فیصلہ بھی 29 ستمبر کو کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد کے کمپیوٹرائزڈ امپورٹرز اور ایڈوانس بزنس سسٹم کے مالک سمیت دیگر کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ 29 ستمبر کو ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔