• news

الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو محدود اور مشروط ووٹنگ کے حق کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تارکین وطن پاکستانیوں کو محدود اور مشروط ووٹنگ کے حق کی منظوری دے دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کی سفارشات کے مسودہ کے مطابق یہ دستاویزات تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پاکستان تحریک انصاف کی مفاہمت سے تیار کی گئیں تاہم پی ٹی آئی کے رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ایسی کسی پابندیوں کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ 4.7 ملین ووٹرز اوور سیز پاکستانی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ آپشن دو مراحل میں سرانجام دیا جا سکتا ہے اس کو بطور پائلٹ پروجیکٹ کے لانچ کیا جاتا ہے جبکہ پوسٹل بیلٹ سہولت دوسرے مرحلہ میں ساری اوور سیز کمیونٹی کو دی جا سکتی ہے ۔یہ سفارشات منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن