کوٹ مومن: ڈینگی کا مشتبہ مریض یونیورسٹی کا طالبعلم دم توڑ گیا
کوٹ مومن (نامہ نگار) یونیورسٹی کا طالب علم ڈینگی کا مشتبہ مریض گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق تین روز قبل کوٹ مومن کے رہائشی عرفان کو بخار ہوا مقامی سطح پر علاج کروایا گیا بعدازاں سرگودھا منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں نے مریض کو ڈینگی یا ملیریا کا مریض قرار دیا۔کوٹ مومن کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ مومن میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور متاثرہ علاقوں میں مچھر مار سپرے کروایا جائے۔