گھریلو جھگڑے: کامونکے، فیصل آباد، چیچہ وطنی میں خاتون اور 2 نوجوانوں کی خود کشی
کامونکے +فیصل آباد+ چیچہ وطنی (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر کامونکے، فیصل آباد اور چیچہ وطنی میں خاتون اور 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے میں بھٹہ ٹاؤن کی رہائشی خالدہ بی بی کا اکثر اپنے سسرالیوں سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز کسی بات پر جھگڑا ہوا تو دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔فیصل آباد کے چک نمبر 226 ر۔ ب میں رشید کے بیٹے علی نے گھر میں ہونیوالے معمولی جھگڑے سے دل برداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والیاں گولیاں کھالیں ہسپتال میںدوران علاج چل بسا۔ چیچہ وطنی میں چک 39/12-L میں 25 سالہ نوجوان ولید احمد نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔