اسلام آباد کے 5 سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اور کلیریکل سٹاف کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کرا کر جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت کیڈ نے وفاقی دارالحکومت کے 5 ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور کلیریکل سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق اپنے طور پر کروا کر اپنے متعلقہ ہسپتالوں میں جمع کروائیں۔، ڈاکٹرز میٹرک سے ایم بی بی ایس تک کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں۔ جس کے بعد وزارت اپنے طور پر بھی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائے گی اور ہسپتالوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں۔ واضح رہے وزارت کیڈ کو ہسپتالوں میں جعلی ڈگریوں سے بھرتی ہونیوالے ملازمین کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان میں چھوٹے عملے کے علاوہ ڈاکٹرز جعلی ڈگری کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرز/اسناد