• news

افغان مہاجرین مہمان بن کر آئے اب بلوچستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں: اختر مینگل

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ فرزند ہونے کے ناطے بلوچستان کے مالک ہیں،گوادر کاشغر اقتصادی روٹ اس وقت تک قابل قبول نہیں ہو سکتا جب تک پورٹ کا مکمل اختیار بلوچوں کے پاس نہ ہو۔ افغان مہاجرین مہمان بن کر آئے اور اب ہماری سرزمین پر قبضہ کرکے ہمیں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اقتصادی روٹس کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے لیکن کوئی یہ کہنے کی زحمت تک نہیں کرتا کہ گوادر، جیونی، اور ماڑہ سمیت ساحل بلوچ کے وارثوں کو پانی میسر ہے یا نہیں، بلوچوں کے ہزاروں سالہ تاریخ کو ملیامیٹ کرنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ قانون سازی کر کے غیر ملکی اور دیگر صوبوں سے آئے ہوئے لوگوں کو یہاں ووٹ ڈالنے ،لوکل ، شناختی کارڈز سے اجراء کی ممانعت ہونی چاہئے۔ افغان مہاجرین جو مہمان بن کر آئے اب ہمیں ہی مہمان بنانے چلے ہیں۔ بلوچستان کیلئے اٹھ کھڑے ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
اختر مینگل

ای پیپر-دی نیشن