شام بحران : اقوام متحدہ سیاسی حل نکالے‘ امن فوج بھیجنے پر غور کرے : او آئی سی
جدہ‘ لندن (اے ایف پی) او آئی سی نے اپنے اجلاس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کا جلد سیاسی حل تلاش کیا جائے یا علاقے میں استحکام کیلئے امن فوج بھیجنے پر غور کیا جائے۔ اجلاس میں اسلامی اور خاص طور پر او آئی سی میں شامل ممالک سے کہا گیا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دیئے جائیں۔ادھرشام کو خیرباد کہنے والے شامی مہاجرین کو یورپ میں پناہ دینے کے حق میں مختلف ممالک میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج مظاہروں میں حصہ لیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تارکینِ وطن کو پناہ دینا مشکل ہے۔