• news

ججز نظربندی کیس میں مشرف کے وارنٹ پولیس کو موصول‘ خصوصی ٹیم بنا دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) ججز نظربندی کیس میں سابق صدر مشرف کے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں اور تھانہ کی طرف سے مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صدر کے وکلاء نے ان کی عدم پیشی پر تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا کہ ان کے موکل بیمار ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تاہم تحریری درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ کرنے پر عدالت نے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے انہیں یکم اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن