• news

اجمل قصاب پر گولی چلانے والا ریلوے پولیس اہلکار ترقی ملتے ہی’’بدمعاش‘‘ بن گیا

ممبئی (اے این این) ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب پر گولی چلانے والا ریلوے پولیس کا اہلکار ترقی ملتے ہی ’’بدمعاش‘‘ بن گیا۔ اے ایس آئی جلو یادیو کی سنیئر افسران پر تھپڑوں کی بارش اور گالیاں، ہاکروں سے دن دیہاڑے بھتہ وصول کرنے لگا،شکایات پر حکام بالا نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26نومبر 2008ء کو اجمل قصاب پر گولی چلانے والا بھارتی ریلوے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل جلو یادیو نے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیاب ہونے کے بعد گنجے کو ناخن کے مصداق سینئر پولیس افسران کوتھپڑوں اور گالیوں سے نوازنا اورریلوے ہاکروں سے دن دیہاڑے بھتہ وصول کرنے لگا۔ جلو یادیو کی بدمعاشیوں سے تنگ پولیس افسران اپنی فریاد لے کر ریلوے پولیس کے چیف سکیورٹی کمشنر اے کے سنگھ کے پاس پہنچ گئے۔ اے کے سنگھ کا کہنا ہے کہ جلو یادیو کے خلاف بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن