• news

لوڈ شیڈنگ جاری، گوجرانوالہ میں احتجاج، گیس کی عدم فراہمی پر حافظ آباد میں مظاہرہ

گوجرانوالہ+ حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ بجلی کی طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گوجرانوالہ کے محلہ بختے والا کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ اور چیف گیپکو کے دفتر کا گھیرائو کرنے کی دھمکی دی۔ گزشتہ روز گھریلو وکار خانہ دار صارفین نے مشترکہ طور پر غائب چوک کے نزدیک گیپکو کے خلاف احتجاج کیا احتجاج میں شامل مظاہرین نے کہا اگر گیپکو حکام نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو گیپکو چیف کے دفتر کا گھیرائو کیا جائے گا اس سلسلہ میں ایس ڈی او شیرانوالہ باغ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد کے قصبہ کڑیالہ میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوںنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں شامل خواتین اور بچوں نے برتن اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی کڑیالہ میںسوئی گیس کی عدم فراہمی علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گئی بچے اور خواتین گھریلو برتن اٹھا ئے مظاہرے میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شدید نعرہ بازی بھی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کئی سال گزرنے کے باوجود ابھی تک انکے علاقہ میں سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن