• news

گوجرانوالہ: ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے 2 قاتلوں کو 6 بار سزائے موت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کر کے ایس ایچ او سمیت تین پولیس ملازمین کو قتل کرنے والے دو مجرموں کو چھ چھ بار سزائے موت اور 81 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا تے ہو ئے سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز نے پنڈی بھٹیاں کے مقدمہ پولیس مقابلہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث دو مجرمان علی رضا اور انتصار کو جرم ثابت ہونے پر چھ چھ بار سزائے موت اور مختلف دفعات میں مجمو عی طور پر 81 سال قید با مشقت اور لاکھوں روپے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ اسی مقدمہ میں سات ملزمان ظفر اقبال ، حق نواز ، عامر شہزاد ، عمران عباس ، زبیر علی ، تصور حسین اور محمد نواز وغیرہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ،استغاثہ کے مطابق 23 نومبر 2013ء کو ایس ایچ او پنڈی بھٹیاں عارف شاہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انکے ڈیرے پر ریڈ کیا تو مجرمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او عارف شاہ، ہیڈکانسٹیبل اسلم اور کانسٹیبل ریاست جاں بحق جبکہ ذوالفقار ،نصر اللہ ،شا ہد اقبال سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن