پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا دن آج منایا جائے گا
فیصل آباد + ڈسکہ (اے پی پی + نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا دن آج 15 ستمبر بروز منگل کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ ’’جمہوریت بہرحال آمریت سے بہتر ہے‘‘ کے عنوان سے صوبائی دارالحکومت سمیت اسلام آباد‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف سیاسی، دینی جماعتوں کے قائدین، مدبرین، مبصرین، دانشور، وکلائ، صحافتی شخصیات خطاب کریں گی اور جمہوریت کے فوائد و آمریت کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔