اسرائیلی فورسز کا دوسرے روز بھی مسجد اقصی میں گھس کر فلسطینیوں پر تشدد‘ بدترین شیلنگ‘ متعدد زخمی
نیویارک +بیت المقدس (نمائندہ خصوصی +آن لائن+اے ایف پی) اسرائیلی سکیورٹی فورسز دوسرے روز بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد اقصی میں داخل ہوگئیں اور نہتے فلسطینی نوجوان نے بھرپور مزاحمت کی اور مسلح یہودی فورسز کے سامنے ڈٹ گئے جس پر یہودی فورسز نے بدترینشیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے وزراءخارجہ نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور یہودی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایک مرتبہ پھر مسلح اسرائیلی پولیس کے اہلکار بیت المقدس میں مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئے اور مسجد کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی جس پر نہتے فلسطینی نوجوانوں نے یہودی اقدام کیخلاف بھرپور مذمت کی جس پر یہودی فورسز نہتے فلسطینیوں پر شدید شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائی جس سے درجنوں نہتے فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ ایک روز قبل بھی یہودی فورسز مسجد الاقصی کے احاطے میں داخل ہوگئی تھی اور انہوں نے مسجد کو نقصان پہنچایا تھا۔ ادھر عرب ممالک کے وزراءخارجہ اجلاس میں بھی اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور اس حوالے سے ہر یہودی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور مسجد الاقصی کا بھرپور دفاع کرینگے یہودی اقدام سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی تمام عرب ممالک بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اسرائےلی بربرےت