ترقی و خوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے: عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزےراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پرجاری رکھیں گے ،گوادر سے کاشغر تک ریلوے اور سڑک کا جلد افتتاح کیا جائیگا ،سڑکوں کا جال بچھانے سے صوبے میں سرمایہ کاری و تجارت کو فروغ ملے گا،ہمیشہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جن کے دلوں میں ادب و احترام ہوتا ہے ،مادری زبانوں کو مکمل تحفظ دینے کیلئے حکومت مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ،،پشتو زبان کےلئے پشتون علاقوں مےں مختلف سےنٹرز قائم کیے جائیں گے ،مختلف زبانوں کےلئے قائم کی گئی اکےڈمی کی سالانہ گرانٹ مےں اضافہ کرےنگے۔ مہلک بےماری پولےو کی خاتمے کےلئے والدےن اپنے بچوں کو پولےو کے قطرے پلاکر اس مہلک بےماری سے نجات اور صوبے کو پولےو سے پاک کرنے کےلئے ہمارے ساتھ دےں ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پشتو اکےڈمی کے زےر اہ تمام پشتو زبان کی بےن الاقوامی سےمےنار اور پولےو مہم کے افتتاح کے موقع پر الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کےا۔ دریں اثناءکوئٹہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موذی مرض سے بچاﺅ کیلئے بحیثیت قوم کوششیں کرنی ہوںگی۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں۔
عبدالمالک بلوچ