سپریم کورٹ کا مردان کے رہائشی کو نکاح نامہ میں درج 4 مرلہ گھر، زیورات سمیت تمام خرچ بیوی کودینے کا حکم
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے مردان کے رہائشی حبیب گل کو نکاح نامہ میں درج کرایا گیا چار مرلہ گھر، زیورات سمیت تمام تر خرچہ بیوی کو ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جسٹس دوست محمد خان نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بیوی کو راضی کر لیں تو پھر چوتھی شادی کے لیے راستہ خود کھل جائیگا۔ اگر باقی کام سنت کے مطابق کردئیے ہیں تویہ کام بھی کیا جائے۔ عدالت کو بتایا گیاکہ خاتون شاہین کو طلاق دینے کی صورت میں خاوند کی جانب سے جو درخواست دی گئی تھی کہ ان کے نکاح نامہ میں درج کافی حد تک معاملات کہیں بھی ثابت نہیں ہوسکے ہیں اس پر عدالت نے کہاکہ اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے ہائی کورٹ بھی اس کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اس لیے اب تو یہ سب آپ کو ادا کرنا ہوں گے بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ / حکم