• news

حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا: جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا اب ایک بار پھر متحدہ مسلم لیگ کے نام پر حکومت کے خلاف نام نہاد محاذ کھڑا کیا جارہا ہے جو کہ مایوس‘ گمراہ تعصب پسند شکست خوردہ عناصر کا ناکام گٹھ جوڑ ہے۔ سیاسی گرگٹ اب کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار مدینہ منورہ میں مقیم مسلم لیگی رہنما جاوید اقبال بٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی شناخت ہے۔ اسی مسلم لیگ نے پاکستان بنایا۔ یہی مسلم لیگ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نظریہ ضرورت‘ نظریہ اقتدار والوں کو اب مایوسی ہو گی۔ چودھری برادران سیاسی تاریخ میں پہلی بار ’’بے روزگار‘‘ ہوئے ہیں۔ وہ سیاسی بیساکھیاں تلاش کرنے کی بجائے آنے والے انتخابات کا انتظار کریں۔ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اب کوئی متحدہ لیگ نہیں بچا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن