قائداعظم جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں : چوہدری سجاد ڈوگہ،پیرس میں بانی پاکستان کی برسی کے حوالے سے تقریب
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیرس میں مسلم لیگ ق یورپ کے سینئر راہنما، ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری سجاد احمد ڈوگہ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ آغاز قاری فاروق احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سجاد ڈوگہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ بانی پاکستان اور قومی ہیروز کے دن پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھے مل کر منانے چاہئیں۔ راجہ مظہر ذمہ واریہ نے کہا کہ قائداعظم کی بصیرت کی بدولت ہم آج آزاد وطن کے مالک ہیں۔ پاکستان سے آئے صحافی ظہیر مرزانے کہا کہ بہت خوشی کہ بات ہے کہ آپ لوگ یورپ میں رہ کر بھی پاکستان کی محبت میں سرشار ہیں۔ قاری فاروق نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے پر بصیرت افکار کو مشعل راہ بنانا چاہئے، ہم معاشرے میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں، تقریب سے منیر احمد وڑائچ اور مرزا خالد بشیر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور حرمین شریف میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔