• news

پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے ذرائع سے 1.4 ارب ڈالر خرچ کر چکے ہیں: عزیز میمن

پاکستان پولیو پلس کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے نیشنل چیئرمین عزیز میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے روٹری انٹرنیشنل خدمات انجام دے رہی ہے قریباً 112 برسوں سے 217 ممالک میں موجود ہے اور پولیو پر ہم 1985ء سے کام کر رہے ہیں روٹری اپنے ذرائع سے 1.4 بلین ڈالر پولیو پر خرچ کر چکی ہے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 107 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں قبائلی علاقوں پولیو کیسز زیادہ سامنے آنے اس پر پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے مختلف ورکشاپ کا انعقاد کرتے رہتے ہیں ہم نے مختلف علماءکو اس مہم میں شامل کیا ہم ہر فرقے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں علماءپر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کے صدر حاجی حنیف طیب ہیں علماءکے ساتھ مسلسل رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جس طریقے سے حکومت روٹری اور دیگر سماجی منتظمین پولیو کے خاتمے کی مہم چلا رہی ہے ہم پر امید ہیں کہ اگلے برس تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا ہمارے ہاں بدقسمتی سے بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلئے کم پیسے رکھے جاتے ہیں دونوں شعبوں کی حالت بہت بری ہے پولیو کا ختم ہونا تو چھوٹی سی چیز ہے ہمارے نزدیک تو شروعات ایسی ہیں اس کے خاتمے کے بعد دیگر اعتراض کے خاتمے کیلئے کام کریں گے۔

پولیو عزیز میمن

ای پیپر-دی نیشن